مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلفون پر رابطہ کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی باقری نے لکھا ہے کہ یورپی یونین کے اعلی اہلکار سے ٹیلفون پر گفتگو کے دوران ایران اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات اور فلسطین کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
گفتگو کے دوران علی باقری نے کہا کہ غزہ میں محصور فلسطینیوں تک امداد کی رسائی کے لئے یورپی یونین اور عالمی برداری سنجیدہ کردار ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ